روز نامہ دنیا کی خبر پر ایکشن ،ستھرا پنجاب پر مشتمل ٹیم ببکھر بار پہنچ گئی

روز نامہ دنیا کی خبر پر ایکشن ،ستھرا  پنجاب پر مشتمل ٹیم ببکھر بار پہنچ گئی

شاہپور صدر (نامہ نگار)روز نامہ دنیا کی خبر پر ایکشن ،ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے چیف آفیسر ضلع کونسل اسد اللہ ہریا ، اسسٹنٹ کمشنر، شاہپور یسری سہیل بٹ ، چیف آفیسر ایم سی،شاہپور صدر میڈیم رحماء فہیم اربن یونٹ ضلع کونسل سرگودھا اور ستھرا پنجاب پر مشتمل ایک ٹیم بنا کر فوری بکھر بار بھیج دی ۔

مشترکہ ٹیم نے شاہپور کے قصبہ بکھربار میں چھپڑ کی آب نکاسی کے مسائل کا ہنگامی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد علاقے میں پانی کے نکاس کو بہتر بنانا اور نکاسی آب کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔افسران کی جانب سے اس دورے میں کیے گئے اہم اقدامات ، چھپڑ کے ارد گرد کھڑے پانی اور نکاسی آب کے بنیادی ڈھانچے کا تفصیلی معائنہ کیا گیا،ضلع کونسل، ایم سی شاہپور صدر اور ستھرا پنجاب حکام کو ہنگامی بنیادوں پر پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں ،بکھر بار کے علاقہ مکینوں نے تجویز دی کہ اس چھپڑ کی صفائی کی جائے اور بااثر افراد سے قبضہ کی جگہ و گزار کروا کر چھپڑ میں شامل کرکے وسیع کیا جائے ۔اور پختہ نالہ بنا کر گندے کنوں میں پانی ڈالا جائے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ یہ خونی چھپڑ ہے اس میں کئی قمیتی جانو کا ضیاع ہوا ہے۔ لہذا اعلیٰ احکام سے اپیل ہے کہ اس مسئلے کا فوری مستقل حل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں