پولیس چوکی چک مبارک کی نئی عمارت کا باقاعدہ افتتاح

پولیس چوکی چک مبارک کی  نئی عمارت کا باقاعدہ افتتاح

بھیرہ(نامہ نگار )ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف نے پولیس چوکی چک مبارک کی نئی عمارت کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ بھیرہ انسپکٹر راجہ ریحان حفیظ سمیت پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے آر پی او نے ڈی پی او کے ہمراہ نئی عمارت کا معائنہ کیا اور پولیس اہلکاروں کو عوام دوست، پیشہ ورانہ اور مؤثر انداز میں فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ پولیس چوکی علاقے میں امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کو بروقت پولیس خدمات کی فراہمی میں اہم۔کردار ادا کر رہی ہے ایس ایچ او راجہ ریحان حفیظ نے معزز مہمانوں کو چوکی کی نئی عمارت اور دستیاب سہولیات سے آگاہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر پولیس افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں