منظور شدہ وارہ بندی میں رکاوٹ ڈالنے پرمقدہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)منظور شدہ وارہ بندی میں رکاوٹ ڈالنے ، محکمہ انہا ر کے عملے سے مزاحمت اور دھمکیوں دینے والوں کے خلاف مقدہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق چک نمبر 49 جنوبی کے موگہ نمبر 164127؍12 راجبین لالیاں پر منظور شدہ وارہ بندی پر عملدرآمد کے لیے محکمہ انہار کا فیلڈ عملہ، ضلعدار اور پٹواری موقع پر پہنچے ، جہاں مبینہ طور پر سرفراز، شبیر اور شہزاد اعظم نے کارروائی میں مزاحمت کی،ملزمان نے نہ صرف سرکاری عملے کو وارہ بندی پر عملدرآمد سے روکا بلکہ ضلعدار کانڈیوال کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں،جس پر ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments