ای خدمت مرکز کی سہولیات سے متعلق ایک آگاہی سیشن کا انعقاد

ای خدمت مرکز کی سہولیات سے متعلق ایک آگاہی سیشن کا انعقاد

ای خدمت مرکز کی سہولیات سے متعلق ایک آگاہی سیشن کا انعقاد ڈرائیونگ لائسنس، ڈومیسائل، پراپرٹی رجسٹری اور دیگر سہولیات بارے آگاہ کیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال شاکرہ نورین اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیٔرزیبا عندلیب کی خصوصی ہدایات اور نگرانی میں شیلٹر ہوم سرگودھا میں ای خدمت مرکز کی سہولیات سے متعلق ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر انچارج ای خدمت مرکز افراز نے شرکاء کو ای خدمت مراکز کے ذریعے فراہم کی جانے والی مختلف سرکاری سہولیات کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی۔ انہوں نے نادرا کی خدمات، ڈرائیونگ لائسنس، پولیس سے متعلق سہولیات، ڈومیسائل، یونین کونسل کی خدمات، پراپرٹی رجسٹری، ای اسٹامپ پیپر اور دیگر اہم شہری سہولیات کے حصول کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...