بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے سے پہلے سیاسی درجہ حرارت کم کیا جائے ، عبدالمنان
خوشاب(نمائندہ دُنیا)شہری اتحاد کے بانی راہنما ممتاز مائنز اونر چودھری عبدالمنان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے صاف شفاف اور پر امن انعقاد کیلئے ضروری ہے کہ انتخابی شیڈول جاری کرنے سے پہلے سیاسی درجہ حرارت کم کیا جائے ۔۔۔۔
اگرموجودہ صورتحال کے تدارک پر توجہ نہ دی گئی حکمران اور ا پوزیشن جماعتوں کے مابین پائی جانیوالی کشیدگی مزید شدت اختیار کر سکتی ہے ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے پر کی جانیوالی الزامات کی سنگ باری انتخابی ماحول کو متاثر کرے کی ، بالخصوص انتخابی مہم کے دوران اس سنگ باری میں مزید شدت آئے گی اور اپورزیشن جماعتیں انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے کی بجائے ایک بار عدالتی جنگ چھیڑ سکتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ انتخابات کا پر امن اور شفاف انعقاد حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اس لئے انتخابا ت قبل سے ماحول کو سازگار بنانے پرتوجہ دی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments