ڈسپوزل سسٹم کے گرد فوری طور پر حفاظتی چار دیواری تعمیر کی جائے ، مکین
قائد آباد (نمائندہ دنیا) نیو سیٹلائٹ ٹاؤن نمبر 2 کے مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں قائم ڈسپوزل سسٹم کے گرد فوری طور پر حفاظتی چار دیواری تعمیر کی جائے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ چار دیواری نہ ہونے کے باعث گندے پانی اور کچرے سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن پورے علاقے میں پھیل رہا ہے ، جس سے ماحول آلودہ ہو چکا ہے اور شہریوں کا جینا دوبھر ہو گیا ہے ۔اہلِ علاقہ نے بتایا کہ تعفن کے باعث مکھیوں اور مچھروں کی افزائش میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ، جس سے مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار متعلقہ اداروں کی توجہ اس مسئلے کی جانب دلائی جا چکی ہے ، مگر تاحال کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments