ہرنولی پولیس کا بھتہ خوروں سے مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ہرنولی پولیس کا بھتہ خوروں سے مبینہ  پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کندیاں(نمائندہ دنیا )ہرنولی پولیس کا بھتہ خوروں سے مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہرنولی پولیس نے بھتہ خوری اور بلیک میلنگ کے مقدمے میں مطلوب ملزم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا مخبر کی اطلاع پر واں بھچراں روڈ پر ناکہ بندی کی گئی تو ملزم ساجد الرحمن اور اس کے ساتھی نے مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ کر دی جوابی کارروائی کے بعد سرچ کے دوران ساجد الرحمن زخمی حالت میں ملا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاپولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پسٹل، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد کر لی ملزم تھانہ ہرنولی میں درج بھتہ خوری، بلیک میلنگ، فراڈ اور دھمکیوں کے مقدمے میں مطلوب تھازخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال پپلاں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے پولیس ٹیم کی کارروائی کو سراہتے ہوئے فرار ملزم کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...