چھوٹے قد اور جسمانی معذوری کے باوجودسجاول اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتا
میانوالی (نامہ نگار)داود خیل سٹی سے تعلق رکھنے والا 19 سالہ سجاول عباس اپنے چھوٹے قد اور جسمانی معذوری کے باوجود بڑے خواب رکھتا ہے ۔
سجاول ایف ایس سی مکمل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے ، مگر معاشی مشکلات اس کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گئی ہیں۔سجاول عباس نے بتایا کہ اس نے کبھی اپنے قد یا جسمانی معذوری کو اپنی تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔ اس نے میٹرک میں 900 نمبر حاصل کیئے اور بعد ازاں ایف ایس سی بھی کامیابی سے پاس کی۔سجاول کے والد کے مطابق خاندان میں ان کے بیٹے کے سوا کسی نے تعلیم حاصل نہیں کی۔ وہ بھیڑ بکریاں چرا کر گھر کا نظام چلاتے ہیں، جس کے باعث مزید تعلیمی اخراجات برداشت کرنا ان کے لیے ممکن نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments