آر ایچ سی کندیاں میں ڈیجیٹل ایکسرے مشین کی تنصیب
میانوالی (نامہ نگار)مریم نواز ہیلتھ سنٹر آر ایچ سی کندیاں میں یہاں نئی انتظامیہ نے ڈیجیٹل ایکسرے مشین کی تنصیب کر دی ہے۔
اس سے پہلے والی مشین خراب اور بار بار کی درستگی کے باوجود غیر فعال تھی جسے سنٹر کے آوٹ سورس ہونے پر یہاں سے شفٹ کر دیا گیا تھا مگر سنٹر کی ضرورت کے پیش نظر انتظامیہ نے حکومت سے نئی مشین کی فراہمی کی اپیل کی مگر یہ نہ مل سکی جس پر پرائیویٹ انتظامیہ نے اپنے سورسز سے لاکھوں روپے کی نئی ڈیجیٹل ایکسرے مشین یہاں نصب کر دی ہے جس سے مریضوں کو اب ایکسرے کروانے کی بھی سہولت میسر آ جائے گی شہریوں نے ایم ایس ڈاکٹر اکرام اللہ خان اور سرجن ڈاکٹر حاجی زبیر عزیز ارائیں کا اس کاوش پر شکریہ ادا کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments