سبزی مارکیٹ میں چکن فروش کے بیٹے کو چھری سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا
شاہ پور (نمائندہ دنیا ) شاہ پور کی سبزی مارکیٹ میں وقار نامی شخص نے نصرحیات چکن فروش کے بیٹے کو چھری سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا ۔
پولیس تھانہ شاہ پورنے نصرحیات بھٹی کی رپورٹ پر وقارکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ، نصرحیات بھٹی نے رپورٹ درج کرائی کہ سبزی مارکیٹ میں اس نے برائلر چکن شاپ بنائی ہوئی ہے ، الزام علیہ وقار کی شاپ بھی ساتھ ہی ہے جو اکثر اس کے سولہ سالہ بیٹے محمد عمر کو تنگ کرتا تھا ، گذشتہ روز بھی پہلے وقار نے اس کے بیٹے کو تھپڑ مارے ،گالی گلوچ کیا اور پھر چھری سے وار کرکے شدید زخمی کر دیا ، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments