ڈیرہ نور خان والا کا نیا ٹرانسفارمر لگنے پر امان اللہ کا شکریہ
موچھ(نمائندہ دنیا)ہم موضع محمد یار والا کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات ملک محمد اعظم ڈیسی (وائس چیئرمین یونین کونسل پائی خیل) اور امان اللہ خان کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
جن کی بھرپور کوششوں سے ڈیرہ نور خان والا کا نیا ٹرانسفارمر نصب کر دیا گیا،جو گزشتہ سات دن سے خراب تھا۔ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث اہلِ علاقہ کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔اختر خان اور اہلِیانِ ڈیرہ نور خان والا نے اپنے خصوصی بیان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے ۔کہ ملک محمد اعظم ڈیسی(وائس چیئرمین یوسی پائی خیل)کی عوامی خدمات بے مثال ہیں۔ہر مشکل وقت میں عوام کے مسائل حل کرنے کے لیئے بہترین انداز میں اپنی کاوش کرتے ہیں۔جس کی وجہ سے انکی عوامی پزیرائی روز بروز بڑھ رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments