پٹرول میں اضافہ عوام پر ایک اور ظلم کے مترادف ،مسز نائلہ مشتاق
میانوالی (نامہ نگا)سابق جنرل سیکرٹری پپلاں بار ایسوسی ایشن، مسز نائلہ مشتاق احمد دھون ایڈووکیٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔
حکومت کا یہ فیصلہ پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے عوام پر ایک اور ظلم کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات صرف ایندھن تک محدود نہیں رہتے بلکہ اس سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش، ادویات، بجلی، زرعی پیداوار اور روزمرہ استعمال کی ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے۔ ، جس کے نتیجے میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان برپا ہو جاتا ہے ۔ ایسے اقدامات عام آدمی کی زندگی کو مزید مشکلات سے دوچار کرتے ہیں۔مسز نائلہ مشتاق احمد دھون ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت کو عوامی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے فوری طور پر اس فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے اور ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو مہنگائی میں مزید اضافے کا باعث بنیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments