ہرنولی گرلز کالج فوری فعال کیا جائے سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشن پپلاں کا مطالبہ

ہرنولی گرلز کالج فوری فعال کیا جائے سب  ڈویژنل بار ایسوسی ایشن پپلاں کا مطالبہ

کندیاں(نمائندہ دنیا)ہرنولی گرلز کالج فوری فعال کیا جائے سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشن پپلاں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشن پپلاں کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس صدر ملک عبدالمجید جوڑا ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

جس میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار گرلز ہرنولی کو فوری فعال کرنے کا مطالبہ کیا گیااجلاس میں جنرل سیکرٹری ملک عطاء رسول سانمل ایڈووکیٹ نے نشاندہی کی کہ کالج کی عمارت تقریباً تین سال قبل مکمل ہو چکی ہے مگر تاحال تدریسی سرگرمیوں کا آغاز نہیں کیا گیا جس سے علاقے کی طالبات کا قیمتی تعلیمی وقت ضائع ہو رہا ہے۔ ایگزیکٹو باڈی نے متفقہ قرارداد کے ذریعے حکومت پنجاب اور محکمہ ہائر ایجوکیشن سے مطالبہ کیا کہ کالج میں فوری طور پر تدریسی و انتظامی عملہ تعینات کر کے کلاسز شروع کی جائیں 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...