سرگودھا پریس کلب کے بانی رکن محبوب اصغر شیخ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

 سرگودھا پریس کلب کے بانی رکن محبوب  اصغر شیخ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

بھیرہ(نامہ نگار)بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ اور یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے مشترکہ اجلاس کا انعقاد شاہین فاروقی صدر کلب کی زیر صدارت کلب کے ابو شاہین فاروقی ہال میں کیا گیا۔

جس میں سینئر صحافی اور سرگودھا پریس کلب کے بانی رکن محبوب اصغر شیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محبوب اصغر شیخ کا شمار ممتاز اور باوقار صحافیوں میں ہوتا تھا۔ وہ مرحوم ابو شاہین فاروقی، ایم ایچ ظفر، اخگر سرحدی اور یوسف گوئندی جیسے نامور صحافیوں کے ہم عصر تھے۔ ، جنہوں نے صحافت کے میدان میں اپنی گراں قدر خدمات اور بے مثال نقوش چھوڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...