فیکٹری کے دو ملازمین کو چھ مسلح افراد نے حملہ کر کے زخمی کر دیا

فیکٹری کے دو ملازمین کو چھ مسلح افراد نے حملہ کر کے زخمی کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بھلوال انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری کے دو ملازمین کو چھ مسلح افراد نے حملہ کر کے گھائل کر دیا۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد کے رہائشی علی شعیب اور اسکے ساتھی تہذیب الحسن کو فیکٹری جاتے ہوئے راستے میں چار موٹر سائیکلوں پر سوار چھ افراد نے انہیں روک کر مبینہ طور پر زنجیروں، ڈنڈوں اور ہاتھوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک ملزم پستول سے مسلح تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے 1نامزد ملزم جس کا نام صفدر بتایا جاتا ہے اور دیگر نامعلوم افراد کی تلاش اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...