مریم کا وژن چند شہریوں تک محدود نہیں رہا پورے پنجاب تک پھیل چکا ، شیخ نعیم طاہر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن علماء و مشائخ ونگ سرگودھا ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کو ملکی کی ترقی کا سفر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ چند شہریوں تک محدود نہیں رہا پورے پنجاب تک پھیل چکا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں نکاسی آب اور فراہمی آب کے منصوبہ کو ہر شہری تک پہنچانے کے لئے واسا نیٹ ورک کو 2 اضلاع سے بڑھا کر 41 اضلاع تک وسعت دی گئی ہے اور گزشتہ روز 15 اضلاع میں نکاسی آب کے لیے 272 جدید مشینوں کی فراہمی مکمل ہو چکی اور مزید 41 اضلاع میں 696 جدید مشینیں اور آلات فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو بہتر صفائی، نکاسی آب اور معیاری بلدیاتی سہولیات میسر آ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی کا سفر وزیراعلی پنجاب کے ملک کو خوبصورتی اور مثالی بنانے کے وژن کا ثمر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments