گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ، دو افراد زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے چک نمبر 24 جنوبی میں گیس سلنڈر دھماکے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھر میں گیس لیکیج کے باعث اچانک زور دار دھماکہ ہوگیا۔
دھماکے کے نتیجے میں 36 سالہ ندیم اور اس کا 6 سالہ بیٹا احمد زخمی ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا، جہاں دونوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر گیس لیکیج کے باعث پیش آیا، تاہم مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments