پسماندگی کے خاتمہ کیلئے ڈویلپمنٹ کا کام جاری رہیگا ،گل اصغر بگھور

 پسماندگی کے خاتمہ کیلئے ڈویلپمنٹ کا کام جاری رہیگا ،گل اصغر بگھور

پسماندگی کے خاتمہ کیلئے ڈویلپمنٹ کا کام جاری رہیگا ،گل اصغر بگھور اگلے دو سالوں میں شہری اور دیہی زندگی کا فرق مٹ جائے گا ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری

خوشاب(نمائندہ دُنیا) وفاقی پارلیمانی سیکرٹر ی مواصلات انجینئر گل اصغر بگھور نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب کے علاقہ جات تھل مہاڑ اور کدھی پر مشتمل حلقہ این اے88کے تمام مواضعات میں تبدیلی کا عمل نہیں رک سکتا ، علاقائی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے بر ق رفتار ڈویلپمنٹ کا عمل جاری رہے گا انشا اﷲ اگلے دو سالوں میں شہری اور دیہی زندگی کا فرق مٹ جائے گا ، اپنی رہائش گاہ پاکستان ہاؤس میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انجینئر گل اصغر بگھور کا کہنا تھا کہ دامن مہاڑ کے گاؤں رکھلہ منڈی میں پینے کے صاف پانی کے حصول کا مسئلہ حل کر لیا ہے الحمد اﷲ اس گاؤں کے مکینوں کی سہولت کے ڈور ٹو ڈور واٹر کنکشن دستیاب ہیں ، جبکہ چک34 کے میں گھروں کو روشن کرنے کرنے کیلئے برقی تنصیبات کا عمل تیز رفتار سے جاری ہے بہت جلد اس گاوں کے مکین بجلی کی سہولیت سے مستفید ہونگے ، ، انجینئرگل اصغر بگھور نے کہا کہ میری تمام توانائیاں۔ علاقائی پسماندگی کے خاتمہ اور عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرنے پر مرکوز ہیں انشا اﷲ حلقہ این اے 88کا کوئی بھی گاؤں یا ڈیرہ بنیادی سہولیات س محروم نہیں رہے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...