میانوالی میں پی ایس ای آر کا 90فیصد سروے کامیابی سے مکمل

میانوالی میں پی ایس ای آر کا 90فیصد سروے کامیابی سے مکمل

میانوالی میں پی ایس ای آر کا 90فیصد سروے کامیابی سے مکمل حکومت مزید فلاحی پروگرامز متعارف کروانے جا رہی ،ڈویژن منیجر

داودخیل(نمائندہ دنیا )میانوالی میں پی ایس ای آرکے حوالے سے ایک اہم سیمینار منعقد ہوا، جس میں ڈویژن منیجر جی آئی ایس فرحان علی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جی آئی ایس اینالسٹ محمد حمزہ بٹ بھی موجود تھے ، جبکہ تحصیل میانوالی، عیسیٰ خیل اور پپلاں کے میل و فی میل اینومیریٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔خطاب کرتے ہوئے ڈویژن منیجر جی آئی ایس فرحان علی نے کہا کہ تحصیل میانوالی میں پی ایس ای آر کا 90فیصد سروے کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے اس کامیابی پر میانوالی کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے تمام تر مشکلات اور چیلنجز کے باوجود انتہائی پیشہ ورانہ انداز، محنت، دیانت داری اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیئے ۔انہوں نے ضلع میانوالی کے ڈسٹرکٹ منیجر ظہور عالم، سپروائزر ظفر اقبال نیازی، اصغر خان، عبید اللہ اور خرم عباس کی خدمات کو خصوصی طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ ان افسران نے مشکل حالات میں بہترین قیادت کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر سروے کے اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کیا، جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔فرحان علی نے پی ایس ای آر ٹیم کو ہدایت کی کہ میانوالی کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے سروے کے باقی ماندہ کام کو بھی جلد مکمل کیا جائے تاکہ مستحق خاندانوں تک حکومتی امداد بروقت پہنچ سکے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب جلد ہی میانوالی کے عوام کے لیے مزید فلاحی پروگرامز متعارف کروانے جا رہی ہے ، جن سے غریب، نادار اور مستحق خاندانوں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...