خاتون سے بدسلوکی‘9ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
ملزمان نے کلہاڑی، چھری، ڈنڈوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میاں بیوی پر مبینہ قاتلانہ حملہ، خاتون سے بدسلوکی اور 30 ہزار روپے چھیننے کے الزام میں 9 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، سالم کے رہائشی مظہر نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ شہزادی بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر چھاؤنی خواجہ صلاح جا رہا تھا کہ چک 7 ایم ایل کے قبرستان کے قریب پہلے سے موجود ملزمان مہندی وغیرہ نے انہیں اسلحے کے زور پر روک لیاملزمان نے اسے مبینہ طور پر کلہاڑی، چھری، ڈنڈوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک ملزم نے اس کی اہلیہ کو اسلحے کے زور پر ہراساں کیا ملزمان جاتے ہوئے خاتون سے 30 ہزار روپے جو کہ وکیل کی فیس دینے جا رہے تھے بھی چھین کر فرار ہو گئے پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں عائد الزامات و شواہد کی جانچ اور تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments