ریڑھی بازار بالکل ویران، حکومت کے کروڑوں روپے برباد
ریڑھی بازار بالکل ویران، حکومت کے کروڑوں روپے برباد کھڑی لاکھوں روپے کی فی ریڑھی اور دیگر درجنوں ریڑھیاں گل سڑ رہی ہیں
میانوالی (نامہ نگار)میانوالی میں نہر تھل کے مغربی کنارے پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے نام سے قائم کیا گیا ریڑھی بازار بالکل ویران و ناکام ہو گیا ریڑھی بازار بنانے پر پنجاب گورنمنٹ کے کروڑوں روپے برباد ہوگئے ہیں یہاں کھڑی لاکھوں روپے کی فی ریڑھی اور دیگر درجنوں ریڑھیاں گل سڑ رہی ہیں شدید دھوپ میں دن رات کھڑی ان ریڑھیوں میں سے اکثر پنکچر اور اور ٹائروں سے ہوا بھی نکال چکی ہیں چند ایک دکانداروں نے یہ ریڑھیاں لی ہیں مگر اس بازار میں کوئی گاہک ہی نہیں گھستا جس سے ان کا سبزی فروٹ خراب ہو جاتا ہے اور وہ آڑھتیوں کو خریدے گئے سامان کی رقم نہیں دے سکتے اور نیا سامان بھی نہیں خرید سکتے جس سے ان کے حالات خراب ہیں جبکہ نہر کے مشرقی کنارے پر کاروبار ترقی میں ہے فروٹ سبزی ریڑھی والے دکاندار اپنی کم قیمت ریڑھیوں اور دکانوں میں مزے سے کام کر رہے ہیں اہل علاقہ نے غربی سائیڈ کے ریڑھی بازار کو ختم کر کے شرقی سائیڈ نہر کنارے پرانے ریڑھی بازار میں ضم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments