دریائے جہلم کے کنارے سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

دریائے جہلم کے کنارے سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

دریائے جہلم کے کنارے سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد شہباز احمد بھینسیں چراتے ہوئے دریائے جہلم کے کنارے لاپتہ ہو گیا

بھیرہ(نامہ نگار)دریائے جہلم کے کنارے کلس شریف کے قریب گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے 35 سالہ جوان کی لاش ریسکیو 1122 نے سرچ آپریشن کے بعد برآمد کر لی ،ریسکیو ذرائع کے مطابق 35 سالہ شہباز احمد گزشتہ روز بھینسیں چراتے ہوئے دریائے جہلم کے کنارے لاپتہ ہو گیا تھا، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم نے جدید آلات کی مدد سے سرچ آپریشن شروع کیا اور کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے نوجوان کی لاش دریائے جہلم سے نکال کر اپنی تحویل میں لے لی۔ ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کی درخواست پر لاش آبائی گاؤں رتو کالا منتقل کر دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...