غیر قانونی سلنڈرز نصب کرنے پر ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات
غیر قانونی سلنڈرز نصب کرنے پر ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات 3گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے پاس اجازت نامہ سرٹیفکیس بھی نہ تھے
قائد آباد ( نمائندہ دنیا) پولیس نے تین ہائی ایس گاڑیوں میں غیر قانونی گیس سلنڈرز نصب کرنے پر ڈرائیوروں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ، تفصیلات کے مطابق پولیس نے دورانِ چیکنگ ڈرائیور محمد اکرم ساکن بندیال کی ہائی ایس نمبر7 980ایل ڈبلیو سی ،اور ڈرائیور بشیر احمد سکنہ میانوالی ہائی ایس نمبری 342 پی کیو یو جبکہ ڈرائیور محمد انور ساکن خواجہ آباد کندیاں نے اپنی اپنی گاڑیوں میں غیر قانونی ایل پی جی گیس سلنڈرز بھرے ہوئے تھے اور اجازت نامہ سرٹیفکیس بھی نہ تھے ، پولیس تھانہ قائد آباد نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments