ایک طرف ’’ستھرا پنجاب‘‘کے دعوے ، دوسری جانب گندگی

ایک طرف ’’ستھرا پنجاب‘‘کے دعوے ، دوسری جانب گندگی

ایک طرف ’’ستھرا پنجاب‘‘کے دعوے ، دوسری جانب گندگی مہم کے دعووں کے باوجود کندیاں شہر فلتھ ڈپو کا منظر پیش کر رہا

کندیاں(نمائندہ دنیا )ایک طرف ’’ستھرا پنجاب‘‘کے دعوے ، دوسری جانب کندیاں شہر کی بدحالی تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ’’ستھرا پنجاب‘‘مہم کے دعووں کے باوجود کندیاں شہر فلتھ ڈپو کا منظر پیش کر رہا ہے ۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں سیوریج کا نظام بری طرح ناکام ہو چکا ہے ، جبکہ گٹروں کا بدبودار پانی گلیوں اور سڑکوں پر جمع ہونے سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث تعفن، مچھروں اور بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے ، مگر متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اہلِ علاقہ نے ڈپٹی کمشنر میانوالی، اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اور سی ای او میونسپل کمیٹی کندیاں سے مطالبہ کیا ہے کہ سیوریج کی بحالی، صفائی اور نکاسیٔ آب کے مؤثر انتظامات کے لیے فوری عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات مل سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...