انڈوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں، چشمہ، پپلا ں اور مضافات میں انڈوں کی اونچی اُڑان، شہری پریشان ہیں انڈوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
گرم موسم کے باوجود کچھ شہری ناشتہ انڈوں کے بغیر ادھورا سمجھتے ہیں تاہم انڈوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے مارکیٹ میں انڈا 250 سے 300 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے جبکہ ایک انڈے کا وزن اوسطاً 40 سے 50 گرام تک ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں انڈے خریدنا بھی مشکل ہوگیا ہے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء خصوصاً انڈوں کی قیمتوں میں استحکام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ تاکہ عام آدمی بھی سستا ناشتہ کرسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments