مڈھ رانجھا شدید گرمی اور حبس میں بجلی کے انتہائی کم وولٹیج
مڈھ رانجھا شدید گرمی اور حبس میں بجلی کے انتہائی کم وولٹیج پنکھے ، واٹر موٹرز، فریج، اے سی برقی آلات انتہائی سست رفتاری سے کام کر رہے
مڈھ رانجھا(نمائندہ دُنیا)مڈھ رانجھا شدید گرمی اور حبس میں بجلی کے انتہائی کم وولٹیج کی بناء پر شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا ۔مڈھ رانجھا کے شہری شدید گرمی کے ساتھ ساتھ بجلی کے مسلسل کم وولٹیج کی بناء پر بھی اذیت میں مبتلا ہیں ۔ کم وولٹیج کی وجہ سے پنکھے ، واٹر موٹرز، فریج، اے سی اور دیگر برقی آلات انتہائی سست رفتاری سے کام کر رہے ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔مڈھ رانجھا میں کئی سالوں سے گرمی کی موسم میں بجلی کے وولٹیج220سے کم ہوکر 140تک چلے جاتے ہیں جسکی بناء پرالیکٹر ک اشیاء کا چلنا محال ہوجاتا ہے ۔کئی بار توجہ دلوانے کے باجود محکمہ واپڈا کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیئے گئے ہیں ۔علاقہ مکینوں نے واپڈا کے اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ عوام کی اس سنگین پریشانی کا فوری نوٹس لیکر بجلی کی وولٹیج کو معمول پر لایا جائے اور اس مسئلے کا مستقل حل یقینی بنایا جائے تاکہ شہری شدید گرمی میں سکھ کا سانس لے سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments