سپر سیڈر؍ پاک سیڈر کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی کی تقریب آج

 سپر سیڈر؍ پاک سیڈر کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی کی تقریب آج

سپر سیڈر؍ پاک سیڈر کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی کی تقریب آج سیڈر کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب 8 لاکھ روپے کی سبسڈی فراہم کرئے گی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت پنجاب کے کلین ائیر پروگرام کے تحت محکمہ زراعت شعبہ انجینئرنگ کے تحت کسانوں میں سپر سیڈر؍ پاک سیڈر کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی کی تقریب آج 20 جولائی دن 11 بجے کسان ہال محکمہ زراعت توسیع جیل روڈ پر ہوگی، تقریب کے مہمان خصوصی و چئیرمن قرعہ اندازی کمیٹی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد ہارون ہوں گے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل خصوصی شرکت کریں گے ، اس حوالہ سے ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع ڈاکٹر محمد اشفاق اور ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ انجینئر محمد فہیم احمد نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ زرعی انجینئرنگ سرگودھا ڈویژن انجینئر اسرار حسین کاظم کی زیر نگرانی منعقدہ اس تقریب میں کسانوں کو سپر سیڈر؍ پاک سیڈر کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب 8 لاکھ روپے کی سبسڈی فراہم کرئے گی جبکہ ساڑھے چار لاکھ روپے کسان کو ادا کرنا ہوں گے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے خواب سونا اگلتا پنجاب کے تحت ہونے والی اس تقریب کے جملہ انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...