طالبہ سے نازیبا حرکت پر موٹر سائیکل سوار کیخلاف مقدمہ

طالبہ سے نازیبا حرکت پر موٹر سائیکل سوار کیخلاف مقدمہ

طالبہ سے نازیبا حرکت پر موٹر سائیکل سوار کیخلاف مقدمہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزم کی شناخت کیلئے تحقیقات شروع کردی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی جانے والی ایک طالبہ سے مبینہ نازیبا حرکت کرنے کے الزام میں تھانہ کینٹ پولیس نے نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں،پولیس کے مطابق طالبہ چیمہ کالونی میں اپنے ہاسٹل سے یونیورسٹی جا رہی تھی کہ کہ ایک نامعلوم شخص جو موٹر سائیکل پر سوار تھا اور ہیلمٹ پہنے ہوئے تھا، مبینہ طور پر طالبہ سے نازیبا حرکت کر کے موقع سے فرار ہو گیاواقعے کے بعد علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج دیکھی گئی، تاہم موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ واضح نہ ہونے کے باعث ملزم کی شناخت نہ ہو سکی،پولیس نے طالبہ کے والد وقار حیدر کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...