شادی پر دیے گئے زیورات واپس نہ کرنے پر مقدمہ
شادی پر دیے گئے زیورات واپس نہ کرنے پر مقدمہ رضیہ نے شادی کی تقریب میں پہننے کیلئے ساڑھے 4تولے زیورات بطور امانت لیے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شادی کے موقع پر دیے گئے طلائی زیورات کی واپسی کا معاملہ سنگین تنازع میں تبدیل ہو گیا، 41شمالی کے رہائشی محمد یوسف نے پولیس بتایا کہ اس کی بیوی ثمینہ بی بی سے اسکی بہنوں شمیم اور رضیہ نے شادی کی تقریب میں پہننے کے لیے ساڑھے 4تولے زیورات بطور امانت لیے ،مگر واپس نہ کئے ، اس دوران ثمینہ بی بی کو دل کا دورہ پڑا اور وہ انتقال کر گئی بعد ازاں معززین علاقہ کی موجودگی میں ملزمان نے زیورات واپس کیے ، تاہم سنار سے چیک کروانے پر مبینہ طور پر معلوم ہوا کہ کچھ زیورات جعلی ہیں جبکہ دیگر زیورات بھی اصل زیورات کے مطابق نہیں تھے ،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments