زیرِ التواء مقدمات سے متعلق پیش رفت کا تفصیلی جائزہ
زیرِ التواء مقدمات سے متعلق پیش رفت کا تفصیلی جائزہتمام زیرِ تفتیش مقدمات کو میرٹ اور مقررہ وقت کے اندر یکسو کیا جائے ، حکام
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ نے سلانوالی اور ساہیوال سرکلز کے پولیس افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اشتہاری اور عادی مجرمان کی گرفتاری، زیرِ التواء مقدمات اور پینڈنگ روڈز سے متعلق پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا،اجلاسوں میں ایس ڈی پی اوز، متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر اشتہاری مجرمان کی گرفتاری، زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت، پینڈنگ روڈز اور دیگر پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا،ایس پی انویسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام زیرِ تفتیش مقدمات کو میرٹ، شفافیت اور مقررہ وقت کے اندر یکسو کیا جائے تاکہ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ،انہوں نے کہا کہ اشتہاری اور عادی مجرمان کے خلاف کارروائی میں مزید تیزی لائی جائے ، جبکہ پینڈنگ روڈز کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر کے عوام کے پولیس پر اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جائے ،ایس پی انویسٹی گیشن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام پولیس افسران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں دیانتداری، شفافیت اور قانون کے مطابق انجام دیں تاکہ عوام کو بہترین پولیسنگ کی سہولت فراہم کی جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments