گدھی پر مبینہ تشدد کرنیوالے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج

گدھی پر مبینہ تشدد کرنیوالے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گدھی پر مبینہ تشدد اور بہیمانہ سلوک کرنیوالے دو افراد قانون کی زد میں آ گئے ۔

نواحی علاقے للیانی میں سرفراز کی مبشر سے تلخ کلامی ہوئی جس کا بدلہ چکانے کیلئے مبشر نے علی کے ساتھ ملکر سرفراز کی گدھی جو کہ درخت کے ساتھ بندھی ہوئی تھی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے جانور شدید زخمی ہو گیا، خون بہنے لگا اور وہ زمین پر گر پڑا۔ واقعے کی اطلاع ریسکیو 15 پر دی گئی، جس کے بعد مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی، تاہم ملزمان فرار ہو گئے ،پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...