چک نمبر 10میں ایک نجی سکول کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

چک نمبر 10میں ایک نجی سکول کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

چک نمبر 10میں ایک نجی سکول کی افتتاحی تقریب کا انعقاد تقریب کے اختتام پر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اجنالہ روڈ پرواقع چک نمبر 10 میں ایک نجی سکول کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میاں عبدالغفار آزاد، عمر فاروق شاکر، ملک تنویر، ملک ثقلین، سیف اﷲ کمیر پوری، سید عبداﷲ شاہ نقوی، سید امان عظیم شاہ نقوی، چوہدری داؤد، چوہدری طارق، مہر اقبال، خالد گجر اور دیگر سیاسی، سماجی، کاروباری اور معزز شخصیات نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جدید تعلیمی اداروں کا قیام علاقے میں معیاری تعلیم کے فروغ اور نئی نسل کی سائنسی، فکری اور اخلاقی تربیت کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے منصوبے کی تکمیل کے بعد طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات فراہم کیے جانے کی امید کا اظہار بھی کیا،تقریب کے اختتام پر ادارے کی کامیابی، طلبہ کے روشن مستقبل اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...