بیٹی کے رشتے پر ہونے والا خاندانی تنازع جان لیوا ثابت
بیٹی کے رشتے پر ہونے والا خاندانی تنازع جان لیوا ثابت ملزم نے اپنے والدکو دھکا دیا، وہ زمین پر گر ے اور انہیں دل کا دورہ پڑ گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تھانہ کینٹ کی حدود48شمالی میں بیٹی کے رشتے پر ہونے والا خاندانی تنازع جان لیوا ثابت ہوا، جہاں ایک بھائی نے اپنے ہی سگے بھائی کے خلاف والد کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرا دیا،پولیس کے مدعی محمد شاہ زیب کی درخواست پر درج ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم محمد یوسف اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر آیا اور والد 65 سالہ محمد یونس کے ساتھ بہن اقرا کے رشتے کے معاملے پر تلخ کلامی اور جھگڑا شروع کر دیا،اس دوران ملزم نے مبینہ طور پر اپنے والد محمد یونس کو دھکا دیا، جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گر ے اور انہیں دل کا دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا،ملزم بہن اقرا کے رشتے پر رضامند نہیں تھا اور اسی تنازع نے افسوسناک واقعے کو جنم دیاپولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا غیرجانبدارانہ جائزہ لیا جا رہا ہے اور شواہد و فرانزک سمیت تفتیش مکمل ہونے کے بعد حقائق سامنے لائے جائیں گے ۔ مقدمے میں عائد کیے گئے الزامات کی قانونی حیثیت کا تعین تحقیقات کے بعد ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments