مبینہ فراڈ کے الزام میں نجی کالج کے پرنسپل کیخلاف مقدمہ

مبینہ فراڈ کے الزام میں نجی کالج کے پرنسپل کیخلاف مقدمہ

مبینہ فراڈ کے الزام میں نجی کالج کے پرنسپل کیخلاف مقدمہ بیرونِ ملک ملازمت کے لیے کورس کرانے کا جھانسہ دیکر رقم بٹور لی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بیرونِ ملک ملازمت کے لیے کورس کرانے کا جھانسہ، مبینہ فراڈ کے الزام میں نجی کالج کے پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،پولیس کے مطابق سافٹ ویٔر انجینئر تبسم منیر نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ بیرونِ ملک ملازمت کے لیے سیفٹی کورس کرنا چاہتا تھا، جس کے لیے وہ یونیورسٹی روڈ پر واقع ایک نجی کالج آف ٹیکنالوجی گیا، جہاں ادارے کے پرنسپل مصطفیٰ احمد نے کورس کرانے اور امتحان دلوانے کی یقین دہانی کرائی،اورکورس کی مد میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے ادا کیے ، جبکہ ادارے کی جانب سے امتحان دلوانے کی ذمہ داری بھی تحریری طور پر دی گئی اور اگر ادارہ امتحان نہ دلوا سکا تو ہرجانے کے طور پر 10 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے ،متعدد بار امتحان کی تاریخیں دینے کے باوجود اسے امتحان نہیں دلوایا گیا۔ رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر ملزم نے دو مرتبہ 2 لاکھ 30 ہزار روپے کا چیک دیا، جو کہ دونوں مرتبہ بوگس نکلے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...