ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل چھین کر لے گئے
ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل چھین کر لے گئے گودام سے تانبہ،رقبہ سے دو لاکھ روپے مالیت کی زرعی مشینری چوری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران مڈھ پرگنہ کے قریب محمد بشیر سے دو نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل چھین کر لے گئے ،موضع دودہ کے قریب بھی محمد یوسف نامی شخص سے اسلحہ کے زور پر نقدی وموبائل چھین لیا گیا،جبکہ 131جنوبی کی رہائشی بیوہ خاتون روبینہ بی بی کے گھر سے 5من گندم،مڈھ رانجھا کے محمدشفقت،129شمالی کے ثقلین عباس کے گھروں سے قیمتی سامان،نون پارک سے مظہر اقبال،جامع مسجد حامد علی شاہ کے باہر سے محمد مشتاق،میانہ کھوہ سے حسن علی ،دودہ سے محمد فاروق،کوٹ میانہ سے محمد نواز کی موٹرسائیکلیں ،محلہ رحمانیہ میانی کے آصف کی فوڈ شاپ اور کوٹ میانہ کے محمد امیر کی الیکٹرک شاپ سے اڑھائی لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان،اربن ایریا کے مشر ف حسین کے گودام سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا تانبہ،نواں لوک کے اسجد نواز کے رقبہ سے دو لاکھ روپے مالیت کی زرعی مشینری،44جنوبی کے یاسر علی کے ڈیرہ سے 9لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments