197بوری گندم، 150 بوری باجرہ سمگلنگ کی کوشش ناکام

197بوری گندم، 150 بوری باجرہ سمگلنگ کی کوشش ناکام

197بوری گندم، 150 بوری باجرہ سمگلنگ کی کوشش ناکام ٹرک اور ڈرائیور کو تھانہ عیسیٰ خیل بند کردیا ، محکمہ فوڈ کے حوالے کیا جائیگا

میانوالی (نامہ نگار)197 بوری گندم، 150 بوری باجرہ سمگلنگ کی کوشش ناکام،ٹرک اور ڈرائیور تھانہ عیسیٰ خیل بند کر دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ عیسیٰ خیل انسپکٹر فیاض احمد کی زیر نگرانی انچارج چیک پوسٹ درہ تنگ اے ایس آئی فتیح اللہ خان اور انکی ٹیم نے جنڈانوالہ، ضلع بھکر، پنجاب سے پشاور کے پی کے میں گندم و باجرہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔دوران چیکنگ ٹرک سے 197 بوری گندم اور 150بوری باجرہ برآمد کرکے ڈرائیور کو حراست میں لیکر ٹرک اور ڈرائیور کو تھانہ عیسیٰ خیل بند کردیا گیا ہے جو بعد از قانونی کاروائی محکمہ فوڈ کے افسران کے حوالے کیا جائے گا۔عوامی اشیائے خوردونوش و ضروریہ کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ،کسی کو بھی عوامی حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...