جون میں پاکستان سے 33 ہزار ٹن آم مختلف ممالک کو برآمد
جون میں پاکستان سے 33 ہزار ٹن آم مختلف ممالک کو برآمد کشیدگی کے باوجود ایران اور یو اے ای کو سب سے زیادہ آم برآمد کئے گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز چوہدری شعیب احمد بسرا نے بتایا کہ ماہ جون میں پاکستان سے 33 ہزار ٹن آم مختلف ممالک کو برآمد کیے گئے ، جن سے 2 کروڑ 65 لاکھ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ علاقائی کشیدگی کے باوجود ایران اور متحدہ عرب امارات کو سب سے زیادہ آم برآمد کیے گئے ، جبکہ یورپ، کینیڈا اور دیگر ممالک سمیت مجموعی طور پر 40 سے زائد ممالک کو روزانہ کی بنیاد پر پاکستانی آم بھیجے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments