مسیحی برادری کی عبادات پر سخت ترین سکیورٹی انتظامات

مسیحی برادری کی عبادات پر سخت ترین سکیورٹی انتظامات

مسیحی برادری کی عبادات پر سخت ترین سکیورٹی انتظامات اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس اورمیٹل ڈیٹیکٹرزکے استعمال یقینی بنایا گیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) اتوار کے روز مسیحی برادری کی عبادات کے موقع پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کر کے سخت ترین سکیورٹی انتظامات کئے گے زرائع کے مطابق سرگودھا میں اتوار کے روز مسیحی برادری کی عبادات کے موقع پر افسران اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کر کے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جس میں چھ سو سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تھے جبکہ ایلیٹ فورس کے جوانوں کو اردگرد میں گشت پر معمور رکھا گیا اور شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان الرٹ تھے اس موقع پر پولیس حکام نے اہلکاروں کی سیکورٹی ڈیوٹی کو چیک کرتے ہوئے بتایا کہ گرجا گھروں میں شرکت کرنے ہونیوالے ہر شخص، گاڑی اور موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیا جائے اور اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس اورمیٹل ڈیٹیکٹرزکے استعمال یقینی بنایا گیاجہاں عورتوں کی شرکت پر ان کی تلاشی کیلئے لیڈیز پولیس ڈیوٹی لگائی گئی اور پارکنگ کے مناسب انتظام کویقینی بنایا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...