نواز شریف انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی میں جدیدانجیوگرافی سسٹم نصب
نواز شریف انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی میں جدیدانجیوگرافی سسٹم نصب یہ ادارہ پاکستان میں اس نئی نسل کی ٹیکنالوجی سے آراستہ ہونے والا دوسرا مرکز ہو گا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا کے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جدید ترین انجیوگرافی سسٹم نصب کر دیا گیا ہے ، جس کے بعد یہ ادارہ پاکستان میں اس نئی نسل کی ٹیکنالوجی سے آراستہ ہونے والا دوسرا مرکز ہو گا،اس جدید طبی نظام کی تنصیب کو امراضِ قلب کی تشخیص اور علاج کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے ۔ جدید انجیوگرافی سسٹم کے ذریعے دل کے مریضوں کو زیادہ معیاری، تیز رفتار اور جدید طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ پیچیدہ قلبی امراض کی تشخیص اور علاج میں بھی بہتری آئے گی،طبی ماہرین کے مطابق نئی ٹیکنالوجی سے نہ صرف انجیوگرافی اور انٹروینشنل کارڈیالوجی کے طریقہ کار مزید مؤثر ہوں گے بلکہ مریضوں کو بہتر نتائج، کم شعاعی اثرات اور جدید معیار کے مطابق علاج کی سہولت بھی میسر آئے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments