سینئر صحافی اور بابائے صحافت کے طور پر پہچانے جانے والے محبوب اصغر شیخ انتقال کر گئے

سینئر صحافی اور بابائے صحافت  کے طور پر پہچانے جانے والے  محبوب اصغر شیخ انتقال کر گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا کی صحافتی برادری ایک قدآور شخصیت سے محروم ہو گئی، سرگودھا پریس کلب کے بنیادی رکن، سینئر صحافی اور بابائے صحافت کے طور پر پہچانے جانے والے محبوب اصغر شیخ بقضائے الٰہی انتقال کر گئے ۔

 وہ سرگودھا پریس کلب کے سابق فنانس سیکرٹری طہور بلال اصغر کے والد محترم تھے ،مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی قبرستان سرگودھا میں ادا کی گئی، جس میں صحافیوں، سیاسی و سماجی شخصیات، سرکاری افسران، وکلا، تاجروں، عزیز و اقارب اور شہر کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...