بلڈ ڈونیشن کیمپ کے دوران 70 سے زائد بلڈ بیگز جمع
بلڈ ڈونیشن کیمپ کے دوران 70 سے زائد بلڈ بیگز جمع خون کا عطیہ دینا طبی عمل نہیں بلکہ انسانیت کو زندگی کا تحفہ دینے کے مترادف
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا پولیس کے زیرِ اہتمام تحصیل ساہیوال میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس افسران، اہلکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے خون کا عطیہ دیا،پولیس کے مطابق بلڈ ڈونیشن کیمپ کے دوران 70 سے زائد بلڈ بیگز جمع کیے گئے ، جو تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے علاج میں استعمال کیے جائیں گے ،ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ نے خصوصی طور پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا دورہ کیا اور خون کا عطیہ دینے والے ڈونرز کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ دینا صرف ایک طبی عمل نہیں بلکہ انسانیت کو زندگی کا تحفہ دینے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا پولیس امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ معاشرتی فلاح و بہبود اور تھیلسیمیا کے شکار معصوم بچوں کی زندگی بچانے کے لیے بھی اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھا رہی ہے ،پولیس حکام نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ تھیلسیمیا کے مریض بچوں کی مدد کے لیے باقاعدگی سے خون کا عطیہ دیں تاکہ ان بچوں کی زندگیوں کے چراغ روشن رکھے جا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments