بارشیں اور آندھی بجلی کی مین لائنیں خستہ حال، شہریوں کی سنگین خطرہ

بارشیں اور آندھی بجلی کی مین لائنیں خستہ حال، شہریوں کی سنگین خطرہ

؎ڈپٹی کمشنر نے نصب تمام بڑے اشتہاری بورڈز کے سروے کا حکم دیا، اس اہم معاملے پر خاطر خواہ پیش رفت نہ ہو سکی، برقت اقدامات نہ کئے گئے تو بڑے نقصان کا خدشہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا سمیت ریجن بھر میں ممکنہ طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کے پیش نظر شہر بھر میں بجلی کی مین لائنوں، اہم شاہراہوں اور بلند عمارتوں پر نصب خستہ حال اور غیر محفوظ اشتہاری بورڈز شہریوں کی جان و مال کے لیے سنگین خطرہ بن گئے ہیں، جبکہ ان کی نشاندہی اور فوری طور پر ہٹانے سے متعلق صوبائی حکومت کے احکامات بھی متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطے کے فقدان کی نذر ہو گئے ہیں،ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے دو ماہ قبل تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ ضلعی حکام کو ہدایات جاری کی تھیں کہ ٹیکنیکل افسران پر مشتمل مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے کر اضلاع میں نصب تمام بڑے اشتہاری بورڈز کا سروے کیا جائے ، بجلی کی مین لائنوں کے اوپر نصب، خستہ حال یا ناقص انداز میں لگائے گئے بورڈز کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور آئندہ کے لیے ان کی باقاعدہ چیکنگ اور مانیٹرنگ کا مستقل میکنزم بھی وضع کیا جائے ، اس اہم معاملے پر خاطر خواہ پیش رفت نہ ہو سکی،دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی، طوفانی ہواؤں اور موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کر رکھی ہے ، جس کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ شہر کی متعدد مرکزی شاہراہوں، تجارتی مراکز، چوکوں اور بلند عمارتوں پر نصب بڑے اشتہاری بورڈز کی اکثریت بظاہر خستہ حالی، ناقص تنصیب اور حفاظتی تقاضے پورے نہ ہونے کے باعث کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہے ،شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو تیز ہواؤں کے دوران یہ بورڈز گرنے سے انسانی جانوں کا ضیاع، بجلی کی فراہمی میں تعطل اور بڑے مالی نقصانات کا اندیشہ موجود ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...