ٹیوٹا کا کلرک رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

ٹیوٹا کا کلرک رشوت لیتے  ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

واں بھچراں، میانوالی(نمائندہ دنیا، نامہ نگار )سرکل آفیسر اینٹی کرپشن میانوالی نے ریڈ کر کے ٹیوٹا کے کلرک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ملزم تیمور سرفراز، جونیئر کلرک ٹیوٹا میانوالی نے کنٹریکٹ ایکسٹنڈ کروانے کے لیے ایک لاکھ 39 ہزا ر روپے رشوت وصول کی تھی۔ ناصر عزیز خان، سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن میانوالی نے ریڈنگ مجسٹریٹ کی موجودگی میں ریڈ کر کے ملزم سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیے ۔ ملزم تیمور سرفراز اپنے ساتھی ملزم اسرار شاہ اکاؤنٹنٹ اور مزمل حسین ورکشاپ اٹینڈنٹ ٹیوٹا کے ساتھ مل کر ملازمین سے تنخواہ کا آدھا حصہ بطور رشوت وصول کرتے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...