بھیرہ : گلیوں کی کھدائی ،شہریوں کو شدید مشکلات
بھیرہ : گلیوں کی کھدائی ،شہریوں کو شدید مشکلات بڑے گڑھے پڑے گئے پیدل چلنا اور آمدورفت دشوار ہو گئی
بھیرہ (نامہ نگار) شہر کی گلیوں میں سوئی گیس کی پائپ لائن بچھانے کے لیے کی جانے والی کھدائی تاحال بحال نہ کیے جانے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ بیشتر گلیوں میں بڑے بڑے گڑھے پڑے ہوئے ہیں، جن کی وجہ سے پیدل چلنا اور آمدورفت دشوار ہو گئی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ نالیوں کے ساتھ کی گئی کھدائی سے متعدد نالیاں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں، جس کے باعث گندا پانی بہہ کر مکانات کی بنیادوں کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق بلدیہ کی جانب سے این او سی کے بغیر ہونے والی کھدائی کی بحالی کے معاملے پر محکمہ سوئی گیس تاحال اقدامات کرنے سے گریزاں ہے محمد اشرف، محمد نعیم، بلال احمد، محبوب الٰہی اور محمد نواز نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیہ کی اجازت کے بغیر گلیوں میں کی جانے والی کھدائی کا فوری نوٹس لیا جائے۔ اور محکمہ سوئی گیس کے ذمہ داران کو ہدایت کی جائے کہ وہ گلیوں کی مرمت، گڑھوں کو پُر کرنے اور متاثرہ نالیوں کی بحالی کے لیے فوری عملی اقدامات کریں تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments