میانوالی سپورٹس کمپلیکس اور تینوں تحصیلوں میں فراہم کر دہ کھیلوں کی سرگرمیوں پر بریفنگ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کی زیر صدارت محکمہ سپورٹس کا محکمانہ امور کے سلسلہ میں بریفنگ سیشن ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد ممتاز خان، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ محمد شعیب رضا خان کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی ایس او نے ڈپٹی کمشنر کو سپورٹس جمنازیم، طارق نیازی ہا کی اسٹیڈیم کی بحالی و مر مت کے کاموں کی پیش رفت، میانوالی سپورٹس کمپلیکس اور تینوں تحصیلوں میں فراہم کر دہ کھیلوں کی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات برؤے کار لارہی ہے ۔ انھوں محکمہ سپورٹس کے افسران کو ہدایت کی کہ نو جوان نسل کو صحت مند انہ ما حول فراہم کر نے کیلئے کھیل کو د کے بہترین مواقع فراہم کئے جا ئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments