ڈاکٹر سرور علی گزشتہ رات حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل عیسیٰ خیل ڈاکٹر سرور علی گزشتہ رات حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔
ڈاکٹر سرور علی کا تعلق بدین، سندھ سے تھا، تاہم وہ طویل عرصے سے میانوالی کے علاقے پکی شاہ مردان میں مقیم تھے ۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ، تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔اہل خانہ اس وقت بدین میں موجود ہیں۔ ان کی واپسی پر نماز جنازہ پکی شاہ مردان میں ادا کی جائے گی۔ جبکہ مرحوم کی وصیت کے مطابق انہیں بدین کے بجائے پکی شاہ مردان میں ہی سپردِ خاک کیا جائے گا۔ڈاکٹر سرور علی کو ایک نیک سیرت، محنتی اور فرض شناس افسر کے طور پر یاد کیا جاتا ہے ۔ ان کے انتقال پر ضلعی محکمہ صحت کے افسران، ملازمین، عوامی اور سماجی حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments