خاتون کی مزاحمت ، زیادتی کی کو شش ناکام بنا دی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)خاتون خانہ نے مزاحمت کر کے عزت بچا لی۔ ہجن توحید آباد کالونی کے رہائشی محمد افضل نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر سے باہر تھا جبکہ اس کی اہلیہ گھر میں اکیلی موجود تھی کہ۔۔۔
اسی دوران ملزم محمد اکرم مبینہ طور پر زبردستی گھر میں داخل ہوا اور خاتون سے جنسی زیادتی کی کوشش کی، خاتون کی مزاحمت پر ملزم نے مبینہ طور پر تشدد کیا ۔ شور سن کر قریبی افراد موقع پر پہنچ گئے ، جس پر ملزم فرار ہو گیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments