مونگ کی فصل کی کٹائی تھریشرنگ کا عمل تیزی سے جاری
کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)موسم صاف ہوتے ہی کلورکوٹ اور گردونواح میں مونگ کی فصل کی کٹائی تھریشرنگ کا عمل تیزی سے جاری ہو گیا ہے۔
کلورکوٹ اور گردونواح میں بارشوں کے بعد موسم صاف ہوتے ہی تحصیل بھر کے وسیع رقبہ پر کاشت مونگ کی فصل کی کٹائی تھریشرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اس سال مونگ کی اچھی فصل ہونے کیوجہ سے فی ایکڑ بہتر پیداوار حاصل ہو رہی ہے کسانوں کا کہنا ہے کہ امسال اچھی پیداوار کیوجہ سے فی ایکڑ چھ سے سات اور کہیں کہیں اٹھ بوری فی ایکڑ پیداوار حاصل ہو رہی ہے اور امسال مونگ کے نرخ بھی مناسب ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments