نکاسی آب کا نظام انتہائی ناقص ہونے کے باعث شہری مشکلات سے دوچار
کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں نواحی علاقہ گھنڈی میں صفائی و نکاسی آب کا ناقص نظام، شہری مشکلات کا شکار تفصیلات کے مطابق کندیاں کے نواحی علاقہ گھنڈی میں صحت و صفائی اور نکاسی آب کا نظام انتہائی ناقص ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
علاقے میں مناسب سیوریج لائن اور نکاسی آب کا مؤثر نظام موجود نہ ہونے کے باعث گلیوں میں گندا پانی جمع رہتا ہے جس سے شہریوں کا گلیوں سے گزرنا بھی محال ہو گیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش یا گھریلو استعمال کے پانی کی نکاسی کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث گلیاں کیچڑ اور گندے پانی سے بھر جاتی ہیں ۔جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث تعفن اور دیگر مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گھنڈی کے علاقے میں صفائی اور نکاسی آب کی صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو سیوریج اور نکاسی آب کا مؤثر نظام قائم کرنے کی ہدایات جاری کریں تاکہ اہل علاقہ کو درپیش مشکلات کا مستقل بنیادوں پر ازالہ ہو سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments