فائرنگ سے زخمی ہونیوالا نو جوان جنرل ہسپتال لاہور میں دم توڑگیا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)وادی سون کے علاقہ کلیال سوڈھی روڈ پر فائرنگ سے زخمی ہونیوالا موضع کلیار کا رہائشی 23 سالہ جوان محمدنعمان ولدعزیزالرحمن اعوان دس روزموت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد جنرل ہسپتال لاہور میں دوران علاج دم توڑگیا۔
مقتول نعمان اعوان سوڈھی روڈ پر سوراچشمہ پر نہانے کیلئے گیا تھا جہاں ایک نقاپ پوش نے اس پر قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوا تھا حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا ۔ محمد نعمان کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد سے جنرل ہسپتال لاہور ریگر کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا، جس کے بعد تھانہ نوشہرہ میں نامعلوم حملہ آور کیخلاف درج کیا جانیوالا اقدام قتل کا مقدمہ قتل کے مقدمہ میں کنورٹ ہو گیا لیکن ابھی تک حملہ آور می نشاندہی نہیں ہوئی تاہم پولیس اس کا کھوج لگانے میں مصروف ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments